image رسائی

بھیڑ / بکری پالنے والوں کے لیے ریڈ میٹ فنانسنگ پیکیج

پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار زراعت پر ہے۔ زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ افزائش مال مویشی (لائیو سٹاک) ہے اس کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ تقریبا 35ملین آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ اس شعبے سے وابستہ ہے۔اس کی اہمیت کو مدنظر تکھتے ہوئے زرعی بینک نے اس شعبے کی ترقی کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ جن کیں بھیڑ بکریوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لئے مذکورہ اسکیم کا اجراء بھی شامل ہے۔ اس سکیم نمایاں خصوصیات یہ ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار ملتان ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، ڈیرہ آسماعیل خان ،بھکر ، شہید بینظیر آباد ، دادو ، سکھر، پشاور، لسبیلہ لورالائی اور خصدار اضلاع سے وابستہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی شاخوں / برانچوں تک ہے۔
اہلیت فروغِ افزائشِ نسل مال مویشی اور افزائش مال مویشی برائے حصول گوشت نئے کاشتکار بشمول بینک کے پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت مالی تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید کسان و غیر کسان جن کے پاس چراہ گاہ کا معقول بندوبست ہو اور بینک کو معقول ضمانت پیش کر سکتے ہوں قرض لینے کے اہل ہونگے ۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل, زرعی پاس بک /فرد جمعبندی, دوعدد تصاویر,رپورٹ سی آر ڈبلیو.
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ حدمبلغ پچیس لا کھ روپے ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کوکل سکیم کا دس فیصد اپنے حصے کے طورپر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔
قرضہ کے اخراجات  بمطابق مروجہ بینک چارجز.
ضمانت /سکیورٹی   زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔
قرض کی وصولی کاجدول
  1.  اسے مویشی جو صرف گوشت کی پیداوار کے لئے پالے جائیں ان کے قرض کی وصولی چھ سے پندرہ ماہ کے دوران ہو گی.
  2. افزائش نسل کے لئے پرورش پانے والے جانوروں کے مطلوبہ قرضہ کی مدت قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد پانچ سال پر مشتمل ہو گی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال  بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر(MCO) قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر(وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جار کی جانچ پڑتال کریں گے۔