image رسائی

شریعہ بورڈ- زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ

ایک معروف شریعہ اسکالر جو کہ مغربی اور روایتی تعلیم سے مزین ہے، انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی، اور تخصص فی الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوریہ ٹاؤن کراچی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایم بی اے (فنانس) اور پی ایچ ڈی (اسلامک سٹڈیز) کی تعلیم سے بھی آراستہ ہیں۔مفتی وصی فصیح اسلامک بینکنگ اور فنانس کا بھی وسیع تجربہ اور علم رکھتے ہیں۔ اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور اٹلس ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کمپنی کے شریعہ ایڈوائزر ہیں۔ اس کے علاوہ اے .ایف فرگوسن اینڈ کواور گرانٹ تھورٹن انجم رحمان (جی . ٹی. اے . آر)میں شریعہ آڈٹ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔آپ مختلف جامعات میں بطورِ فیکلٹی ممبر بھی رہے ہیں، جیساکہ جامعہ کراچی، جامعہ ڈی ایچ اے صفا-کراچی، پی اے ایف کراچی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اور ٹیکنالوجی اور عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی۔
ایک معروف شریعہ اسکالر جوکہ شریعہ ایڈوائزری اور کنسلٹنسی کی پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں، اور مغربی اور روایتی دونوں تعلیم سے مزین ہیں۔ انہوں نے شہادت العالمیہ (گریجویشن کی تعلیم) اور تخصص فی الافتاء کی تعلیم جامعہ دارالعلوم کراچی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایم فل (اسلامک سٹڈیز) اور پی جی ڈی (اسلامک بینکنگ اورفنانس)کی ڈگریاں بھی حاصل کی ہے۔ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر مفتی فوادعلی اس وقت زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بطورِ شریعہ ایڈوائزر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ معروف تکافل کمپنیاں جیسا کہ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ ، پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ جامعہ عبداللہ بن عمر لاہور، اور احسان اکیڈمی اسلام آباد کے شریعہ فیکلٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔ اور ہلال اویرنس اور ریسرچ کونسل کراچی (ہارک) کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ مختلف کمپنیوں کے شرعی معاملات دیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ روزمرہ کے شرعی معاملات میں بھی پانچ سو سے زائد فتاوی دے چکے ہیں۔ نیز آپ نے اسلامک بینکنگ اور فنانس ، تکافل، زکوۃ ، حج ، روزہ ، پروویڈنٹ فنڈ اور موٹیویشنل سپیچ (حوصلہ افزائی ) وغیرہ پر بھی متعدد لیکچرز اور ٹریننگ دی ہیں۔
ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عالم دین اور مفتی جو شریعہ ایڈوائزری، کنسلٹنسی اور آڈٹ میں پیشہ ورانہ مہارت رکھتا ہے اور روایتی اور جماعتی تعلیم دونوں میدانوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے شریعہ گریجویشن (شہادت العلمیہ) اورتخصص فی الافتاء (اسلامی فقہ و قانون میں تخصص) مکمل کیا۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ اس وقت وہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مفتی اور استاذ الفقہ (استاد) کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ لاہور گیریژن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور نیباف میں اسلامک فنانس کے ریگولر ٹرینر بھی ہیں۔ انہیں اسلامی بینکاری کا بھرپور تجربہ ہے اور انہوں نے میزان بینک لمیٹڈ میں بطور شریعہ اسکالر 06 سال کام کیا۔ مفتی عزیر عثمانی کے پاس AAOIFI سے "سرٹیفائیڈ شریعہ ایڈوائزر اینڈ آڈیٹر" (CSAA) کا بین الاقوامی سرٹیفیکیشن ہے۔ انہوں نے اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، حلال فوڈز، حلال لیڈ آڈٹ وغیرہ پر کئی ٹریننگز، سرٹیفکیٹ کورسز اور کانفرنسوں میں بھی شرکت کی۔
شریعہ بورڈ کے سیکرٹری وائس پریذیڈنٹ/منیجر شریعہ کمپلائنس ڈیپارٹمنٹ، ترقیاتی بینک لمیٹڈ،ہیڈ آفس، اسلام آباد۔ رابطہ: 051-2002588 ای میل: muhammad.idrees@ztbl.com.pk