image رسائی

ایگری. "فلوریکلچر اور گرین ہاؤسز” کے لیے مالیاتی اسکیم

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈنے ملک میں پھولدار پودوں کی افزائش اور گرین ہاؤسز کے قیام کو ترقی دینے کیلئے اس سکیم کا آغاز کیا ہے۔تا کہ کسان اپنی محنت وصلاحیتوں کو بروئے کار لاکرپھولوں کی کاشت اور بے موسم کے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے ذریعے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں ۔نیز غربت اور بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔
اہلیت
  1. اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
  2. اسٹیٹ بینک سے ای سی آئی بی کی رپورٹ صاف کریں۔
  3. اوبلیگرز رسک ریٹنگ (ORR) 4 تک.
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائزڈشناختی کارڈ کی نقل، لون کیس درخواست,زرعی پاس بک /فرد جمعبندی, دوعدد تصاویر .
قرضے کی حد کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے.
قرضدار کا حصہ قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔
ضمانت /سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔
قرض کی وصولی قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز
ادائیگی کا شیڈول اسکیم کے تحت قرضوں کی وصولی حسب ذیل ہوگی:

  1. گلاب کی کاشت کے لیے قرض پانچ سال کے اندر ایک سال کی رعایتی مدت کے ساتھ ششماہی اقساط میں وصول کیا جا سکے گا۔
  2. ٹیوب گلاب اور گلیڈیولس کی کاشت کے لیے قرض چھ ماہ کی رعایتی مدت کے ساتھ ششماہی اقساط میں پانچ سال کے اندر قابل وصولی ہو گا۔
  3. ٹنل فارمنگ اور گرین ہاؤسز کے لیے قرض ایک سال کی رعایتی مدت کے ساتھ ششماہی اقساط میں پانچ سال کے اندر وصول کیا جا سکے گا۔
  4. گملوں اور آرائشی پھولوں کے لیے قرض چھ ماہ کی رعایتی مدت کے ساتھ ششماہی اقساط میں پانچ سال کے اندر وصول کیا جائے گا۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت بھی دی جائیگی.
قرض کی منظوری قرضہ کی منظوری پندر ہ لاکھ روپے تک کا قرضہ سی ایل ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا ۔
جانچ پڑتال زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے ۔