زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
انتظامیہ کے مختلف سطحوں پر بنیادی اور عام صلاحیتوں کو فروغ دینا، تربیتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، اور اسٹاف کالج کو ملک کے ماڈل بینکنگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر ترقی دینا.
1۔ ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی درست صلاحیتوں کی نشان دہی اور تربیت سازی۔
2۔ ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی درست صلاحیتوں کی نشان دہی اور تربیت سازی۔
3۔ مستقبل کے تنظیمی اہداف کے حصول کی خاطر نئی مالیاتی اور کمرشل مصنوعات، باقاعدہ کے تقاضوں اور تکنیکی جدیدیت کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے سے بینک کے تمام ملازمین کو سیکھنے اور ترقی کے مساوی مواقع کی فراہمی۔
1۔ تربیت اور ترقی کے بہترین ممکنہ حل کی نشان دہی، تیاری اور فراہمی۔
2۔ ادارے میں تمام ملازمین کی تربیت اور ترقی کی ضروریات کا جائزہ لینا۔
3۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ بینک کے پاس ایسے تربیت کار موجود ہیں جو تربیتی اور ترقی کے پروگراموں کے مطابق تیاری اور عمل درآمد کی خاطر خواہ مہارت کے حامل ہیں۔
4۔ تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے ساز گار ماحول کا قیام۔
5۔ بینک کے فائدے کے لیے تمام بڑے تربیتی اداروں، تربیت کاروں اور فراہم کنندگان کے ساتھ روابط۔
6۔ تربیت، ترقی اور کیریر کی منصوبہ بندی کے شعبوں میں انسانی وسائل کی پالیسیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کی مجموعی ذمہ داری۔
7۔ انسانی وسائل کی پالیسیوں، طریقہ کا ہائے اور پروگراموں میں بہتری کی سفارش کے لیے رہنمائی حاصل کرنا۔
8۔ بین الاقوامی بینکنگ کے اداروں کے ذریعے سمندر پار تربیتی پروگراموں کے لیے نامزدگی کرنا اور جائزہ لینا۔
9۔ تمام سطحوں پر نئے ملازمین کے لیے ابتدائی کورسز کی منصوبہ بندی، انتظام اور اہتنمام کرنا۔
10۔ اعلی تعلیمی کمیشن کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے فیلڈ اور ہیڈ آفس میں انٹرن شپس کا اہتمام کرنا۔
11۔ خود کار پائیدار بنیادوں پر مستقبل میں بینک کا چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نہ صرف ملازمین کے کیریر کی ترقی بلکہ انسانی وسائل کی تیاری کے سلسلے میں ان کی تعلیمی / پیشہ وارانہ معیار میں بہتری کی حوصلہ افزائی کی خاطرتعلیم کے لیے اان کی درخواستوں پر عمل درآمد کرنا اور انہیں حتمی شکل دینا۔
1۔ سپیکر / ریسورس پرسن کی طرف سے پیش کیے جانے والے مضمون کا طائرانہ جائزہ۔
2۔ گروپ مباحثہ
3۔ ملٹی میڈیا
4۔ کمپیوٹر لیبارٹریوں میں طریقہ کار ہائے
5۔ خاص صورت کے تجزیے