image رسائی

ڈیری ویلیو چین

اسٹیٹ بینک پاکستان کے فیصلے کی تعمیل میں اور ڈیری فارمنگ کمیونٹی کی حقیقی اور حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، بینک نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں میں موضوع کے عنوان سے اسکیم متعارف کرائی ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت  ملک بھر سے ڈیری کے کاروبار سے منسلک اچھی شہرت کے حامل حضرات اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس سکیم میں خاص طور پر اُن خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو ڈیری ویلیو چین سے ذاتی یا کاروباری طور پر منسلک ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل, زرعی پاس بک /فرد جمعبندی, دو عدد تصاویر
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے
قرضدارکی شراکت قرضدار کومنظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا یااپنی سکیم میں استعمال کرنا ہو گا۔
ضمانت /سکیورٹی  زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
قرض کی وصولی قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز.
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اس سکیم میں مارک ا پ وصول کیا جائے گا ۔
قرض کی منظوری  دس لاکھ روپے تک کا قرضہ سی ایل ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ منظور کرے گا،جبکہ اس سے زیادہ کا قرضہ متعلقہ زونل کریڈٹ کمیٹی منظور کرے گی۔
قرض کی ادائیگی تمام ضروری /قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔
قرض کی وصولی کا جدول  اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصپ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
انشورنس ایسے تمام اثاثہ جات جو بینک کے قرضہ سے حاصل کیے گئے ہوں اُن کی انشورنس گریڈ”A” انشورنس کمپنی سے قرضدار خود کروائے گا۔
جانچ پڑتال تمام قرضوں کی ادائیگی کے ایک ماہ کے اندر قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل(MCO) بینک کا موبائل کریڈٹ آفیس ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر(وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔