زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
مرطوب موسم میں جب عموماً سبز چارہ مہیا نہیں ہوتا جانوروں کی افزائش،ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مکمل توانائی بحال رکھنے کیلئے محفوظ شدہ چارہ (جو کہ Silageکہلاتا ہے) کا استعمال کیا جاتا ہے جو نہایت مفید اور موثر ہے۔ اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے اس سکیم کا اجراء کیا ہے جس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔
شرائط و ضوابط:
دائرہ کار | اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک کی زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں پرمحیط ہو گا۔ |
اہلیت | مال مویشی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے قابلِ بھروسہ اور اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ |
مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل,لون کیس فائل, زرعی پاس بک /فرد جمعبندی , دوعدد تصاویر. |
قرضے کی حد | کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لا کھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔ |
قرضدار کا حصہ | قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔ |
ضمانت /سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔ |
قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز. |
قرض کی وصولی کاجدول | اس سکیم کے تحت حاصل کیا گیا قرضہ عرصہ 5 سال میں ششماہی اقساط میں وا پس کرنا ہو گا۔ پہلی قسط قرض حاصل کرنے کاجدول کے 6 ماہ بعد شروع ہو گی۔ |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
جانچ پڑتال | زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے ۔ |