image رسائی

خشک رطب اسکیم

کھجوروں کو خشک کر کے چھوہارہ بنانے کی سکیم 

کھجورقدرت کا بے پایا ں انعام ، جو کاربوہائیڈریٹس، معدنیات اور وٹامنز کا بھرپور خزانہ ہیں۔ اپنی بے پناہ غذائی افادیت کے پیش نظر کھجور عام غذا کے طور پر، مختلف مٹھائیوں اور شیریں لوازمات میں شوق سے استعمال کی جاتی ہے۔ کھجور کی خشک شکل چھوہارہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرون ملک برآمد کر کے کثیرزرِمبادلہ کے حصول کا ذریعہ ہے۔ لہذااس صنعت کے فروغ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے سکیم ہذا کا اجراء کیا تا کہ خواہشمند حضرات بینک کی مالی معاونت سے اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر وسعت دے سکیں۔اس سکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا اطلاق بینک کی تُربت ، سکھر، ڈیرو اسماعیل خان ، مظفر گڑھ اور جھنگ زون کے تحت کام کرنے والی برانچوں پر ہو گا۔
اہلیت  چھوہارہ بنانے کے کاروبار سے منسلک تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پُرانے خواہشمندکاشتکار جن کی بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زیادہ کاشتکار مجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل, زرعی پاس بک /فرد جمعبندی, دوعدد تصاویر.
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ مبلغ دس لا کھ روپے تک قرضہ حاصل کرسکتا ہے۔
قرضدار کی شراکت  قرضدار کومنظور شدہ قرضہ کا دس فیصداپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔
قرض کی وصولی قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز.
ضمانت /سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔اپنے نام پر زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا دیگر اہلِ خانہ کی زرعی اراضی یا کوئی بھی دوسری سکیورٹی جو کہ بینک کو قابلِ قبول ہو پیش کی جا سکتی ہے۔
قرض کی وصولی کاجدول  قرض کی واپسی ادائیگی کے ایک سال بعد یکمشت بمع مارک اپ 15جنوری کو کی جا ئیگی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر(MCO) قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر(وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔