زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
کھجوروں کو خشک کر کے چھوہارہ بنانے کی سکیم
شرائط و ضوابط:
دائرہ کار | اس اسکیم کا اطلاق بینک کی تُربت ، سکھر، ڈیرو اسماعیل خان ، مظفر گڑھ اور جھنگ زون کے تحت کام کرنے والی برانچوں پر ہو گا۔ |
اہلیت | چھوہارہ بنانے کے کاروبار سے منسلک تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پُرانے خواہشمندکاشتکار جن کی بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زیادہ کاشتکار مجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔ |
مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل, زرعی پاس بک /فرد جمعبندی, دوعدد تصاویر. |
قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ مبلغ دس لا کھ روپے تک قرضہ حاصل کرسکتا ہے۔ |
قرضدار کی شراکت | قرضدار کومنظور شدہ قرضہ کا دس فیصداپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔ |
قرض کی وصولی | قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز. |
ضمانت /سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔اپنے نام پر زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا دیگر اہلِ خانہ کی زرعی اراضی یا کوئی بھی دوسری سکیورٹی جو کہ بینک کو قابلِ قبول ہو پیش کی جا سکتی ہے۔ |
قرض کی وصولی کاجدول | قرض کی واپسی ادائیگی کے ایک سال بعد یکمشت بمع مارک اپ 15جنوری کو کی جا ئیگی۔ |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر(MCO) قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر(وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ |