زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
دنیا بھرمیں جہاں غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ اور تجارت سے متعلق بہت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں وہاں اجناس کو گودام میں محفوظ کر کے اس کے عوض مالی معاونت کسانوں کو غذائی اجناس کی کاشت اور ان کی پیداوار کو ذخیرہ کر کے اچھے داموں فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ نیز اگلی فصل کی تیاری کیلئے درکار مالی وسائل کی فراہمی بھی یقینی بناتی ہے.
اس اسکیم کے تحت کسان اپنی فصلوں گندم ، چاول ، مکئی ، کپاس اور دیگر اجناس کو مقررہ لائسنس شدہ گوداموں میں رکھوا کر حاصل شدہ ویئر ہاؤس رسید کی ضمانت پر تھوڑی مدت کے قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں ۔فصلوں کو نقصان سے بھی بچایا جا سکتا ہے اور معقول قیمت بھی وصول کی جا سکتی ہے۔
پہلے مرحلے میں سرخ مرچ اگانے والے علاقہ کُنری کے کسانوں کو یہ سہولیات مہیا کی جا رہی ہے جس میں الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید کے عوض زرعی ترقیاتی بینک کی سومارو برانچ (میرپور خاص زون) قرض فراہم کرے گی۔ اس سکیم کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔
مقاصد:
سکیم کا بنیادی مقصد کاشت کے بعد حاصل ہونے والی فصل کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنا کر چھوٹے کسانوں کو آئند ہ فصلوں کے لیئے درکار ضروریات پورا کرنے کیلئے سرمایہ فراہم کرنا ہے۔ تا کہ وہ اپنی پیداوار کی بہتر قیمت بھی حاصل کر سکیں اور اگلی فصل کیلئے درکار سرمایہ بھی حاصل کر سکیں۔
شرائط و ضوابط:
دائرہ کار |
اس سکیم کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر میرپور خاص کے علاقہ کُنری سے کیا گیا ہے جو زرعی ترقیاتی بینک کی برانچ سوماروکی حدود میں واقع ہے۔جبکہ بعد ازاں اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا جائے گا۔
|
اہلیت | ایسے تمام کسان بھا ئی جن کے پاس پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کی طرف سے جاری کردہ گودام کی رسید موجود ہو گی ۔ |
مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل, ۔ الیکٹرانک رسید گودام, دو عدد تصاویر . |
قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضہ کی زیادہ سے زیادہ حد مبلغ بارہ لاکھ روپے تک ہے۔ |
مدت قرضہ | 90دن سے لیکر زیادہ سے زیادہ 100دن تک. |
ضمانت /سکیورٹی | اس سکیم کے تحت قرضہ جات قا بلِ قبول ضمانتوں ( الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید جو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کی جاری کی گئی ہو، سٹور کی گئی. اجناس اور قرضدار کی ذاتی ضمانت وغیرہ ) کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ |
قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز. |
قرض کی وصولی کا جدول | اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات کی وصولی عرصہ اندر ایک سال یکمشت بینک کی مقرر کردہ تاریخ ۵۱ جنوری یا ۵۱ جولائی تک کی جائیگی. |
شرح مارک اپ | بینک کے معینہ قوانین کی روشنی میں کسان دوست سکیم کے مطابق مارک ا پ وصول کیا جائے گا ۔ |
جانچ پڑتال | قرضے کی جانچ پڑتال ماہانہ بنیادوں پر پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے اشتراک سے بینک کا متعلقہ برانچ مینیجر، زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمٹ اور بینک ہذا کے انٹرنل آڈیٹرزکرینگے تاکہ روز مرہ کی پیش رفت اور ترقی کا جائزہ لیا جاتا رہے۔ |